
(احمد منصور)فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا بلوچستان کی ترقی کیخلاف عوام دشمن ایجنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا،تجارت کی غرض سے سرانان بلوچستان آنے والے5 غیر مقامی مزدوروں کو فتنہ الہندوستان نے بے دردی سے شہید کر دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5غیر مقامی مزدور سرانان میں پھلوں کی تجارت کی غرض سے آئے تھے جنہیں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے نشانہ بنایا،فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد بلوچستان کا امن و امان تباہ کر کے معاشی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں،تجارتی سرگرمیوں، ٹرانسپورٹ اورترقیاتی منصوبوں پرحملے بلوچستان کے عوام کو روزگار اور معاشی مواقع سے محروم کرنے کی سازش ہے،فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد اس سے قبل بھی معصوم شہریوں کو نشانہ بناکرعلاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی مذموم کوشش کرتے رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق بلوچ عوام کے حقوق کے نام نہاد علمبردار دشمن کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہو کر بلوچستان کو پسماندہ رکھنا چاہتے ہیں،سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد سافٹ ٹارگٹ کو ہدف بنا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سٹیٹ بینک آف پاکستان کا 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کا اعلان






