3

عام تعطیل کا اعلان تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے

(ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نے کل عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔
حکومتِ بلوچستان نے عید میلاد النبی ﷺ کے مقدس موقع پر 26 اگست بروز بدھ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔
محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کی جانب سے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ بلوچستان حکومت نے یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں 26 اگست کو عید میلاد النبی ﷺ کی عام تعطیل کے اعلان کی روشنی میں کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 26 اگست بروز بدھ صوبے بھر کے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں کا تعین؟سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا
کل 12 ربیع الاول کے سلسلے میں صوبے بھر میں جلوس، محافلِ میلاد اور سیرت النبی ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں