1

بھارت میں قید 25 پاکستانیوں کی رہائی کے بعد واہگہ کے راستے وطن واپسی

(انور عباس )بھارت میں مختلف وجوہات کی بنا پر قید 25 پاکستانی شہریوں کو رہائی کے بعد واہگہ اٹاری بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچا دیا گیا۔

پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے موقع پر ہائی کمیشن کے حکام سرحد پر موجود تھے اور انہوں نے واپسی کے عمل کو مکمل کرنے میں ضروری سہولت فراہم کی۔

ترجمان پاکستان ہائی کمیشن نے بتایا کہ بھارت میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کے معاملے پر حکومت پاکستان مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں