1

کراچی :ناظم آباد سے نومولود کی پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کا ڈراپ سین

(24 نیوز )کراچی کے علاقے ناظم آباد سے نومولود کی پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کا ڈراپ سین ، نجی ہسپتال ناظم آباد واقعے سے متعلق پولیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آ ئی ہے۔

پولیس کے مطابق طبی معائنے اور ایم ایل او رپورٹ میں خاتون کا حمل ثابت نہ ہوسکا،تحقیقات کے دوران سامنے آیا کہ خاتون نے سماجی اور خاندانی دباؤ کے باعث خود کو حاملہ ظاہر کیا تھا۔

خاتون کو آپریشن تھیٹر منتقل کرنے سے قبل ہسپتال عملے کی جانب سے کسی قسم کا باقاعدہ طبی معائنہ نہیں کیا گیا  جبکہ صرف موبائل فون پر موجود الٹراساؤنڈ رپورٹ دیکھی گئی، جو تحقیقات کے مطابق مشتبہ/غیر مستند پائی گئی جوکہ عملے کی غفلت ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون زوبیا کو زچگی کے سلسلے میں ہسپتال لایا گیا تھا،آپریشن کے دوران خاتون کے حاملہ نہ ہونے کا انکشاف ہوا،واقعے کے بعد خاتون کے اہلخانہ نے ہسپتال میں احتجاج اور توڑ پھوڑ کی۔

ہسپتال عملے نے آپریشن سے قبل خاتون کا باقاعدہ طبی معائنہ نہیں کیا،عملے نے صرف موبائل فون پر موجود الٹراساؤنڈ رپورٹ پر انحصار کیا،موبائل فون پر موجود الٹراساؤنڈ رپورٹ مشتبہ اور غیر مستند پائی گئی،پولیس نے خاتون زوبیا کو ایم ایل او معائنے کے لیے عباسی شہید ہسپتال بھجوایا۔

پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں خاتون کا حمل ثابت نہیں ہوا، خاتون کے شوہر راشد کی ہسپتال عملے کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی ہے ،تھانہ ناظم آباد میں قانونی کارروائی کے لیے درخواست وصول کرلی گئی،واقعے میں ہسپتال عملے کی مبینہ سنگین غفلت بھی سامنے آگئی۔

دستیاب شواہد، طبی رپورٹس اور سی سی ٹی وی فوٹیجز تحقیقات کا حصہ بنا لیے گئے، میڈیکل کمیشن کی حتمی رپورٹ کا انتظار ہے، حتمی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی سپریم لیڈر کا حکومت کو ایران کی طاقت اور مزاحمت اُجاگر کرنے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں