2

پمز آتشزدگی سانحہ ؛ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کی مزید تفصیلات منظر عام پر آ گئیں 

(24نیوز) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کی مزید تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔  

 پمز انتظامیہ کو بھیجے گئے،فائر سیفٹی نوٹسز کا اہم ریکارڈ منظرِ عام پر آ گیا ،کیپٹل فائر سروسز پمز میں فائر سیفٹی نظام ناکارہ ہونے کا مسلسل انتباہ جاری کرتی رہی،پمز انتظامیہ کو 5 لاکھ روپے جرمانہ اور عمارت سیل کرنے کی وارننگز بھی دی گئیں۔ 

دستاویز کے مطابق فائر سیفٹی ونگ نے 15 فروری 2018 کو تفصیلی فائر آڈٹ رپورٹ بھجوا کر فوری اصلاح کی ہدایت کی،17 مئی 2018 اور 2 جولائی 2019 کو فائر سیفٹی کمپلائنس اور پری انسپکشن نوٹسز جاری کیے گئے، 8 جون 2023 کو پمز کیلئے “ہیزرڈ الرٹ” جاری کیا گیا، الرٹ میں بند ایمرجنسی راستوں اور کھلی وائرنگ کی نشاندہی کی گئی۔

دستاویز کے مطابق 9 مئی 2024 کو فائر سیفٹی پلان اور فائر ڈرلز یقینی بنانے کیلئے 3 ماہ کی حتمی مہلت دی گئی،10 نومبر 2025 کے حتمی نوٹس میں حفاظتی اقدامات نہ کرنا دانستہ غفلت قرار دیا گیا،فائر سروسز نے متنبہ کیا تھا کہ کسی بھی سانحے کی تمام تر ذمہ داری ہسپتال انتظامیہ پر ہو گی۔

 دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام وارننگ نوٹسز پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور جوائنٹ ای ڈیز کو موصول کرائے گئے،وزارتِ صحت، کیڈ، ایم سی آئی، سی ڈی اے حکام کو بھی نوٹسز نقول ارسال کی گئی تھیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :  نئے صوبوں کیلئے رابطہ مہم تیز! علیم خان نے بڑا اعلان کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں