1

مکہ دفاعی معاہدے سے متعلق کمیٹی کا پہلا اجلاس نائب وزیراعظم استنبول پہنچ گئے

(24 ںیوز)ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ گئے، ڈپٹی چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر جنرل شینول وارول نے استقبال کیا۔

اعلامیے کے مطابق ایئرپورٹ پر پاکستان کے سفیر یوسف جنید، ترک وزارت خارجہ حکام بھی موجود تھے، اسحاق ڈار سرکاری مصروفیات کے سلسلے میں استنبول پہنچے ہیں۔

دوسری جانب برطانوی خبرایجنسی کے مطابق پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے سے متعلق کمیٹی کا پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا۔

 ترک وزارت خارجہ کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مکہ دفاعی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں علاقائی سلامتی اور تینوں ممالک کی دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے کے حوالے سے غور ہوگا۔

اجلاس میں مشترکہ  دفاعی پیداوار بڑھانے اور ٹیکنالوجی سے متعلق امور پر بات چیت ہوگی، پاکستان ،ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ معاہدے پر دستخط 7 اگست کو ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :نئے صوبوں کیلئے رابطہ مہم تیز! علیم خان نے بڑا اعلان کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں