1

نواز شریف نے وزیراعظم آزادکشمیر کو 100 دنوں پر مشتمل اصلاحاتی منصوبہ سونپ دیا

(24نیوز)سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف نے وزیراعظم آزادکشمیر کو 100 دنوں پر مشتمل اصلاحاتی منصوبہ سونپ دیا۔
نواز شریف ،وزیراعظم شہبازشریف اور مریم نواز سے وزیراعظم اور اسپیکر آزادکشمیر نے ملاقات کی جس میں صحت، تعلیم، صفائی، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں بہتری کے لیے منصوبہ تیار کیا گیا۔
ترجمان ن لیگ کے مطابق افتخار گیلانی اور طارق فاروق نے اظہار اعتماد پر ن لیگی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا،نوازشریف نے پنجاب کی طرح آزاد کشمیر کو بھی جدت اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی ہدایت کی،ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کے فوری حل کی ضرورت پر زوردیا۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 168 ضمنی الیکشن؛ مسلم لیگ ن نے ٹکٹ جاری کردیا
وزیراعظم نے نواز شریف کو سانحہ پمز پر حکومتی ایکشن سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں