1

راولپنڈی:ڈاکٹروں نے کامیاب سرجری سے 5 سالہ بچے کا کٹا ہوا ہاتھ دوبارہ جوڑ دیا

(24 ںیوز)راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں کامیاب ری پلانٹیشن سرجری کے بعد ڈاکٹرز نے مریض کا ہاتھ دوبارہ جوڑ دیا۔

ڈاکٹر طیب اور ڈاکٹر امبرین کی سربراہی میں ٹیم نے کامیاب سرجری کی اور 5 سالہ بچے کا کٹا ہوا ہاتھ دوبارہ جوڑ دیا، جہلم کے 5 سالہ بچے کا ہاتھ ٹوکے کے وار سے مکمل طور پر کٹ گیا تھا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مائیکرو ویسکیولر سرجری کے ذریعے خون کی شریانیں اور رگیں بحال کردی گئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کامیاب سرجری کے بعد کٹے ہوئے ہاتھ میں خون کی روانی بحال ہوگئی ہے، کم عمر بچوں میں ہاتھ دوبارہ جوڑنے کی سرجری پیچیدہ ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نئے صوبوں کیلئے رابطہ مہم تیز! علیم خان نے بڑا اعلان کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں