11

قوم کی ترقی کے لیے مضبوط، شفاف اور فعال اداروں کا قیام ناگزیر ہے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

قوم کی ترقی کے لیے مضبوط، شفاف اور فعال اداروں کا قیام ناگزیر ہے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے ترقیاتی فنڈز سے ٹیچنگ ہسپتال تربت کے لیے دو جدید ایمبولینسز فراہم کی ہیں، جن کی چابیاں آج ٹیچنگ ہسپتال تربت کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وحید بلیدئی کے حوالے کی گئیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے ترقیاتی فنڈز سے ٹیچنگ ہسپتال تربت کی او پی ڈی عمارت کی مرمت و تزئین و آرائش کے بعد اس کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں نومولود بچوں کی نرسری اور ڈائیلاسز سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کے لیے مضبوط، شفاف اور فعال اداروں کا قیام ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال تربت کو دو جدید ایمبولینسز کی فراہمی، او پی ڈی عمارت کی مرمت و تزئین و آرائش اور صحت کے دیگر شعبوں میں بہتری سے عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

انہوں نہیں کیا کہ ٹیچنگ ھسپتال تربت میں ماہر اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی نہیں ھے جدید مشینریوں، ایمبولینسز اور طبعی سہولیات کی فراھمی سے عوام کو فائدہ ملے گا۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما جسٹس ریٹائرڈ شکیل احمد بلوچ، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری انور اسلم بلوچ، ڈاکٹر نور، صوبائی میڈیا سیکرٹری حفیظ علی بخش، ضلعی نائب صدر حاجی شوکت دشتی، جنرل سیکرٹری سرتاج گچکی، رابطہ سیکریٹری محمد حیات بلوچ، نعیم عادل اور جمال بلوچ ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں