2

عوامی اجتماعی مسائل کے حل کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے، میر محمد عاصم کرد گیلو

صوبائی وزیر ریونیو و ایم پی اے کچھی میر محمد عاصم کرد گیلو سے نیشنل پارٹی کچھی کے سینئر رہنماء کامریڈ خدائے رحیم بلوچ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی وفد میں ٹکری غلام حیدر سمالانی نور محمد سمالانی سمیت دیگر رہنماء شامل تھے ملاقات کے دوران وفد نے صوبائی وزیر ریونیو میر محمد عاصم کرد گیلو کو مچھ کے مختلف عوامی و اجتماعی مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے کی درخواست کی اس موقع پر صوبائی وزیر ریونیو میر محمد عاصم کرد گیلو نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ انتخاب کے عوام کے مسائل کا حل میری اولین ذمہ داری اور فرض ہے عوامی اجتماعی مسائل کے حل کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ علاقے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں عوام کی فلاح و بہبود ترقی اور خوشحالی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں استعمال کریں گے وفد نے میر محمد عاصم کرد گیلو کی جانب سے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کے عزم کا خیرمقدم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں