6

ورلڈ کپ :سپین نے بڑی ٹیم کو ہرا کرسیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا 

(24 نیوز)سپین نے بلجیم 1-2 سے کو شکست دیکر فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

لاس اینجلس سٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ انتہائی سنسنی خیز رہا۔

میچ کا پہلا گول سپین کے فابیان رویز نے 30ویں منٹ میں کرکے ٹیم کو برتری دلائی ۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش کو بڑا دھچکا، مستفیض الرحمان چار ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر

 گیارہ منٹ بعد بلجیم کے چارلس نےخوبصورت ہیڈر کے ذریعے گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کر دیا جو پہلے ہاف کے اختتام تک جاری رہا۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی بھرپور کوششیں کی۔

کھیل کے 88 ویں منٹ میں میرینو نے خوبصورت گول کرکے سپین کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں