2

دوسرا ون ڈے :بھارت نے ڈک ورتھ لوئس کے تحت نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

(24 نیوز )ویلنگٹن میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ سنسنی خیز میچ میں بھارت نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 4 رنز سے شکست دے دی۔

ابتدائی طور پر 47 اوورز فی اننگز تک محدود کیے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 41 اوورز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ڈیرل مچل 55 اور کپتان مچل سینٹنر 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے گرنور برار نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بھارتی ٹیم بھی ہدف کے تعاقب میں مشکلات سے دوچار رہی۔ بارش کے باعث میچ کو پہلے 37 اوورز تک محدود کیا گیا، تاہم دوبارہ بارش شروع ہونے کے باعث کھیل دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔

میچ روکنے کے وقت بھارت نے 26 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنا رکھے تھے، جبکہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت اس کا مطلوبہ ہدف 110 رنز تھا۔ یوں بھارت نے 4 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔

بھارت کی جانب سے شریاس ایئر 30، کے ایل راہول ناقابلِ شکست 26 اور روہت شرما 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن اور جیکب ڈفی نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز: پاکستانی سکواڈ میں مزید 4 کھلاڑی شامل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں