
(24نیوز) پاکستان نےایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ مردوں کے فائنل میچ میں پاکستانی کھلاڑی نور زمان نے کورین کھلاڑی جیونگمن ریو کو 3-0 سے ہرایا۔
23 ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپین شپ 2026 میں مینز کا ٹائٹل پاکستان نے جبکہ خواتین کا ٹائٹل ہانگ کانگ چائنہ کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا،پاکستان نے مینز فائنل میں کوریا کی ٹیم کو جبکہ وومن فائنل میں ہانگ کانگ چائنہ کی ٹیم نے دفاعی چیمپین ملائیشیا کی ٹیم کو شکست سے دو چار کیا۔
مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ایشین ٹیم اسکواش چیمپین شپ میں مینز کا فائنل میچ پاکستان اور کوریا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان نے کورین مینز ٹیم کو دو۔صفر سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔
نور زمان نے کورین کھلاڑی جیونگمن ریو کو تین۔صفر( 11-5 ,11-7 اور 13- 11 ) سے جبکہ پاکستانی کھلاڑی محمد عاصم خان نے کورین کھلاڑی سیوجن اوہ کو تین۔صفر ( 11-6 ,11-5 اور 11-4 ) سے ہرا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: صنم جاوید اور عتیق ریاض میں کیا اختلاف ہے؟ طلاق کی نوبت کیوں آئی؟ حقائق سامنےآگئے
مردوں کے ایونٹ میں پاکستان نے گولڈ میڈل،ساؤتھ کوریا نے سلور میڈل اور ملائیشیا اور ہانگ کانگ چائنہ کی ٹیموں نے برونز میڈلز حاصل کئے۔ ایران نے پانچویں اور ازبکستان کی ٹیم نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔
ویمن ایونٹ
ویمن فائنل میچ ملائیشیا اور ہانگ کانگ چائنہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیاجس میں ہانگ کانگ چائنہ کی وومن ٹیم نے دفاعی چیمپین ملائیشیا کی وومن ٹیم کو دو۔ایک سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا،ہانگ کانگ چائنہ کی کھلاڑی تو لی مہم ٹوبے نے ملائیشین کھلاڑی لی ایکسن ینگ کو تین۔ایک سے،ہانگ کانگ چائنہ کی کھلاڑی چن سن یک نے ملائیشین کھلاڑی اینہ امانی کو بھی تین۔ایک سے جبکہ ملائیشین کھلاڑی یشمیتا جیڈش کمار نے ہانگ کانگ چائنہ کی کھلاڑی لی کا یی کو بھی تین ۔ایک سے ہرا دیا۔
ویمن ایونٹ میں چوتھی اور پانچویں پوزیشن کے میچ میں کوریا کی وومن ٹیم نے پاکستان کی وومن ٹیم کو تین۔صفر سے ہرا کر چوتھی پوزیشن حاصل کر لی،کورین کھلاڑی ڈیمی کم نے پاکستانی کھلاڑی سحرش علی کو تین۔صفر سے،کورین کھلاڑی منگیون ہیو نے پاکستانی کھلاڑی ثنا بہادر کو تین۔ایک سے جبکہ کورین کھلاڑی ہوائیونگ ایوم نے پاکستانی کھلاڑی ماہ نور علی کو تین۔صفر سے شکست دیدی۔ہانگ کانگ چائنہ کی ٹیم نے گولڈ،ملائیشیا کی ٹیم نے سلور اور ایران و کوریا کی ٹیموں نے براؤنز میڈلز حاصل کیے جبکہ پاکستان کی ویمن ٹیم نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
مہمان خصوصی ایشین سکواش فیڈریشن کے نائب صدر مسٹر عادل جاسم الغریب نے پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینیئر نائب صدر ایئر وائس مارشل سہیل اکبر،نائب صدر قمر زمان کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے۔






