
(حافظ شہباز) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ میں مزید 4 کھلاڑیوں کو شامل کر لیا گیا۔
عامر جمال، علی شبیر، ثاقب خان اور محمد طیب عارف کو پاکستان ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ علی عثمان اور عبداللّٰہ فضل کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔
علی شبیر، ثاقب خان اور محمد طیب عارف کی پاکستان ٹیم میں پہلی دفعہ سلیکشن ہوئی ہے۔ علی، ثاقب اور طیب سری لنکا کے خلاف پریکٹس میچ میں پیٹرنز اسکواڈ کا حصہ تھے۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 9 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔






