پاکستانی اداکارہ صبور علی نے اپنی بڑی بہن اور معروف اداکارہ سجل علی کے بارے میں محبت بھرے انداز میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ اکثر انہیں سجل علی کی بہن کے طور پر متعارف کرواتے ہیں، لیکن انہیں اس بات پر کبھی ب را نہیں لگا۔صبور علی کا کہنا تھا کہ سجل علی نے اپنے کیریئر میں اتنا شاندار کام کیا ہے کہ انہیں اپنی بہن پر فخر محسوس ہوتا ہے۔ ان کے مطابق وہ خوشی سے یہ سننا پسند کرتی ہیں کہ لوگ انہیں سجل علی کی بہن کہتے ہیں۔
2






