2

کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس میں مینا مجید بلوچ کی بلوچستان اور پاکستان کے نوجوانوں کی نمائندگی

1
69 ویں کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس میں مینا مجید بلوچ کی بلوچستان اور پاکستان کے نوجوانوں کی نمائندگی نوجوانوں کے مسائل، مواقع اور مستقبل پر اظہار خیال ،فیصلہ سازی اور پالیسی سازی میں موثر شمولیت پر زور
بلوچستان اور پاکستان کے لیے یہ یقیناً فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی نڈر اور نوجوان ایم پی اے رہنما نے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں منعقدہ 69ویں Commonwealth Parliamentary Conference کے عالمی پارلیمانی فورم پر 16 ستمبر کو منعقدہ Youth Roundtable میں پورے ایشیا ریجن کے نوجوانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان، بالخصوص بلوچستان کے نوجوانوں کی مؤثر ترجمانی کی۔
راونڈ ٹیبل سیشن میں ایشیا ریجن کے نوجوانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے مینا مجید بلوچ نے خطے کے نوجوانوں کے مسائل، ان کی صلاحیتوں، توانائی، مواقع اور مستقبل کے امکانات کو گلوبل پارلیمانی برادری کے سامنے مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔
انہوں نے اس اہم فورم پر پاکستان کے نوجوانوں کی آواز کو نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں تقریباً 30 فیصد نوجوان نمائندگی کر رہے ہیں، جبکہ پاکستان کی 62 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ یہ نوجوان توانائی، صلاحیت، ہنر اور عزم سے مالا مال ہیں اور ملک کو ترقی، خوشحالی اور ایک روشن مستقبل کی جانب لے جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
Commonwealth Parliamentary Conference دولتِ مشترکہ کے ممالک کی پارلیمانوں کا ایک اہم سالانہ عالمی پلیٹ فارم ہے، جہاں مختلف ممالک کے پارلیمنٹیرینز، پارلیمانی حکام اور پالیسی سے وابستہ افراد مشترکہ عالمی، پارلیمانی اور سماجی امور پر تبادلۂ خیال کرتے ہیں۔ رواں سال کی 69ویں کانفرنس میں Commonwealth کی مختلف پارلیمانوں سے سینکڑوں پارلیمنٹیرینز، پارلیمانی اسٹاف اور decision-makers نے شرکت کی۔
ایسے عالمی فورم پر بلوچستان کی ایک نوجوان خاتون کی جانب سے پورے ایشیا کے نوجوانوں کی نمائندگی، پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور امکانات کو اجاگر کرنا اور ان کی آواز کو عالمی پارلیمانی گفتگو کا حصہ بنانا، بلوچستان کے لیے یقیناً ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں