
(احمد منصور)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 7 دہشت گرد جہنم واصل کر دئیے،پنجگور کے علاقے فتح علی میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک کیے، کچھی کے علاقےدھاڈرمیں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ،2 دہشتگرد مارے گئے۔
تفصلات کے مطابق سیکیورٹی فورسزکی آپریشن ردالفتنہ3 کے تحت بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف بھر پورکارروائیاں جاری ہیں ، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے7دہشت گرد جہنم واصل کر دئیے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگورکے علاقے فتح علی میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 5دہشت گرد ہلاک کردیئے،کارروائی کے دوران ہلاک فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا نے ایرانی رہنماؤں کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دیدی
سیکیورٹی فورسز نے ضلع کچھی کے علاقےدھاڈرمیں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد جہنم واصل کر دئیے،خفیہ اطلاعات پر کچھی میں کی گئی مؤثر کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔
سکیورٹی فورسز بلوچستان میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے اورامن وامان کے قیام کیلئے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ 6 جوان بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔






