کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اے جی آفس کے آڈٹ افسر غیور بزدار کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ غیور بزدار کے گھر کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت سے متعلق تاحال مزید معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔






