واشک/ ماشکیل گزر بارڈر کی بندش کے خلاف تیل کے کاروبار سے منسلک گاڑی مالکان نے پریس کلب واشک کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بارڈر کی بندش اور واشک کے عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کرنے کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر ظہور احمد الہ زئی، زاہد بادینی، عبدالشکور الہ زئی، سدیر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماشکیل گزر بارڈر محض ایک سرحدی گزرگاہ نہیں بلکہ ہزاروں لوگوں کے روزگار اور ان کے بچوں کے مستقبل کا واحد سہارا ہے، بارڈر سے وابستہ کئی خاندان اسی کاروبار کے ذریعے اپنے بچوں کی تعلیم علاج اور دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرتے ہیں، لیکن طویل بندش نے غریب عوام کے لیے معاشی مشکلات میں شدید اضافہ کردیا ہے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ روزگار کے اس اہم ذریعے کی بندش کسی صورت قابل قبول نہیں حکومت فوری طور پر معاملے کا نوٹس لے اور ماشکیل گزر پوائنٹ کو کاروبار کے لیے کھول کر مقامی لوگوں کو باعزت روزگار کمانے کا موقع فراہم کرے، تاکہ ہزاروں خاندان اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں اور بنیادی ضروریات پوری کرسکیں۔
4






