
(24 نیوز) کوہاٹ پرانی پولیس لائنز مسجد پر فتنہ الخوارج کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، وزیر اطلاعات شفیع اللہ جان، وزیر قانون آفتاب عالم، جنرل آفیسر کمانڈنگ، کمشنر کوہاٹ سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات، شہداء کے اہلخانہ اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کوہاٹ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی دی اور اعلیٰ حکام نے پھولوں کی چادر چڑھائی، پولیس، افواج پاکستان و سول افسران کی شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کی طرف روانہ کر دیے گئے۔
آئی جی پی کےمطابق شہداء کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا، دہشتگردوں پر خیبرپختونخوا کی سرزمین تنگ کر دیں گے، بزدل دہشتگردوں نے بماز جمعہ ادا کرنے والے نمازیوں کو نشانہ بنایا۔
آئی جی پی کے مطابق یہ بزدلانہ فعل اس بات کی نشاندہی ہے کہ دہشتگردوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں، دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگا رہے ہیں، سہولتکاروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :پٹرول 1 روپے 65 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 88 پیسے فی لیٹر سستا






