1

بائیکو کی جانب سے وزیراعظم کی فیول ریلیف اسکیم پر تیزی سے عمل درآمد*

*بائیکو کی جانب سے وزیراعظم کی فیول ریلیف اسکیم پر تیزی سے عمل درآمد*

حب(اسٹاف رپورٹر)سینرجیکو پی کے لمیٹڈ کے ریٹیل فیول برانڈ، بائیکو نے وزیراعظم کی فیول ریلیف اسکیم کے آغاز کے محض ایک دن کے اندر اپنے ملک گیر ریٹیل نیٹ ورک کے بیشتر فیول اسٹیشنز پر اس اسکیم کو تیزی سے فعال کر دیا ہے، جبکہ مزید فیول اسٹیشنز پر بھی روزانہ کی بنیاد پر یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

حکومت کی مالی معاونت سے چلنے والی اس اسکیم کے تحت اہل موٹر سائیکل سواروں، تین پہیوں والی گاڑیوں اور 800 سی سی تک انجن کی حامل گاڑیوں کے مالکان کو پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے کی رعایت فراہم کی جا رہی ہے، جو اسکیم کی شرائط و ضوابط سے مشروط ہے۔ پاکستان بھر کے شہروں، قصبوں اور شاہراہوں پر واقع بائیکو کے ان فیول اسٹیشنز پر صارفین پہلے ہی اس سبسڈی سے مستفید ہو رہے ہیں جہاں یہ سہولت فعال ہو چکی ہے۔

بائیکو کی جانب سے اسکیم پر تیزی سے عمل درآمد کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے سنرجیکو کے وائس چیئرمین، جناب اسامہ قریشی نے کہا, ” اس اسکیم پر عمل درآمد کی رفتار بائیکو کی آپریشنل صلاحیت اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے مستحق افراد تک بلاتاخیر ریلیف پہنچانے کی کوششوں میں تعاون ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ بائیکو ملک بھر میں موٹر سائیکل سواروں اور دیگر اہل سواریوں کے مالکان کے لیے اس اسکیم تک رسائی آسان بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔”اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے اہل افراد 9771 پر ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے بعد اہل صارفین ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ریلیف ٹوکن حاصل کر کے اپنے قریبی بائیکو فیول اسٹیشن، جہاں یہ اسکیم فعال ہے، سے پیٹرول پر رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے طریقۂ کار اور اہلیت کی مکمل تفصیلات ویب سائٹ pmfuelrelief.pk پر دستیاب ہیں۔اسکیم کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں کے اندر بائیکو کی ریٹیل ٹیم متحرک ہو گئی اور اب صارفین کی معاونت، ان کے سوالات کے جوابات دینے اور فیول ریلیف ٹوکن کے ذریعے رعایت کی بلارکاوٹ فراہمی یقینی بنانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔ کمپنی نے سوشل میڈیا، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ہورڈنگز سمیت آؤٹ ڈور اشتہارات کے ذریعے آگاہی مہم بھی شروع کی ہے، تاکہ صارفین کو رجسٹریشن کے طریقۂ کار سے آگاہ کیا جا سکے اور عوام کو اس ریلیف سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی جا سکے۔بائیکو اپنے نیٹ ورک میں اس اسکیم کا دائرۂ کار مزید وسیع کر رہا ہے اور ملک بھر میں اہل صارفین کو حکومت کی مالی معاونت سے فراہم کیے جانے والے اس ریلیف تک رسائی میں سہولت فراہم کرتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں