زیارت کراس: نیشنل ہائی وے N-50 سے ٹول پلازہ ہٹا دیا گیا
ڈپٹی کمشنر پشین اور ایس ایس پی پشین کی ہدایت پر پولیس اہلکاروں نے زیارت کراس کے قریب نیشنل ہائی وے N-50 پر قائم ٹول پلازہ ہٹا دیا۔
ٹول پلازہ ہٹائے جانے پر شہریوں اور عوام نے انتظامیہ اور پولیس کے اس اقدام کو سراہا ہے۔ عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے شاہراہ پر آمدورفت میں مزید سہولت پیدا ہوگی۔






