18

19 22 26 اور 29 جولائی کو کن علاقوں میں بجلی بند رہے گی؟ شیڈول جاری

(ویب ڈیسک)گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ، بجلی 19، 22، 26 اور 29 جولائی کو معطل رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) نے بجلی کے تاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں اپنے سروس ایریا کے مختلف علاقوں میں 5 دن کی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

سب ڈویژنل آفیسر کنسٹرکشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ بجلی کی فراہمی رواں ماہ 15، 19، 22، 26 اور 29 جولائی کو معطل رہے گی۔

شیڈول کے مطابق ان تاریخوں پر صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

اس دوران کلووال اور ڈاؤن سٹریم فیڈرز سے منسلک علاقوں میں بجلی کی سپلائی عارضی طور پر بند رہے گی۔

گیپکو انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ لوڈشیڈنگ کے ان مخصوص اوقات کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی اور زحمت سے بچنے کے لیے پانی کے ذخیرے سمیت دیگر ضروری انتظامات پیشگی مکمل کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں:یکم اگست کو تعلیمی ادارے کھلیں گے
 
 
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں