2

میسی کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ؟

(ویب ڈیسک)فٹ بال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے ارجنٹینا کے کھلاڑی لیونل میسی نے اعتراف کیا ہے کہ مجھے سکول کے زمانے میں انگریزی زبان نہ سیکھنے کا پچھتاوا آج بھی ہے۔

ارجنٹینا کے سٹار فٹ بالر لیونل میسی نے وہ تمام اعزازات حاصل کیے ہیں جن کا ایک فٹ بالر خواب دیکھتا ہے، انفرادی اعزازات میں بیلن ڈی اور سے لے کر کلب کی سطح پر چیمپئنز لیگ اور ارجنٹینا کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ جیتنے تک میسی نے تقریباً ہر کامیابی اپنے نام کی ہے، تاہم بین الاقوامی فٹ بال سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے 39 سالہ کھلاڑی کے دل میں کچھ پچھتاوے بھی ہیں، ان میں سے ایک انگریزی زبان نہ سیکھنا ہے۔

مزید پڑھیں:سٹیو سمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں جو روٹ کا ریکارڈ توڑ دیا 

میسی کے مطابق اگر میں کوئی دوسری زبان جانتا تو زندگی میں ملنے والی بعض غیر معمولی شخصیات سے براہِ راست گفتگو کر سکتا تھا لیکن زبان کی رکاوٹ کے باعث ایسا ممکن نہ ہو سکا،عالمی شہرت یافتہ سپر اؤسٹار بننے کے باوجود میسی بنیادی طور پر ہسپانوی زبان ہی بولتے رہے، جہاں دوسری زبان میں گفتگو کی ضرورت پیش آتی، وہاں انہیں اکثر مترجم کی مدد لینا پڑتی۔

میکسیکن پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ مجھے بہت سی باتوں کا افسوس ہے، بچپن میں انگریزی نہ سیکھنا بھی ان میں شامل ہے، میرے پاس کم از کم انگریزی پڑھنے کا وقت تھا، لیکن میں نے ایسا نہیں کیا، میں نے اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھایا، مجھے اس بات کا بہت گہرا افسوس ہے۔

اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے میسی اب اپنے بچوں کو انگریزی سیکھنے اور اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی تلقین کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں