
( ویب ڈیسک )بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں گیندوں کے اعتبار سے تیز ترین 2 ہزار رنز مکمل کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
انہوں نے یہ سنگ میل محض 1024 گیندوں پر عبور کیا اور سابق کپتان سوریا کمار یادیو کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے 1164 گیندیں کھیلی تھیں۔
اندور میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ابھیشیک شرما نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 30 گیندوں پر 69 رنز بنائے۔
انہوں نے محض 18 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کرکے حریف بولرز کو دباؤ میں ڈال دیا۔
Abhishek Sharma is the fastest to 2000 runs in men’s T20Is by balls faced ⚡ https://t.co/82uu8p7vw5
— Cricinfo (@cricinfo) October 11, 2026
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں گیندوں کے اعتبار سے تیز ترین دو ہزار رنز بنانے والوں کی فہرست میں آسٹریا کے کرنبیر سنگھ تیسرے، آسٹریلیا کے ایرون فنچ چوتھے اور یو اے ای کے محمد وسیم پانچویں نمبر ہیں۔






