
( ویب ڈیسک )آسٹریلیا کے تجربہ کار کھلاڑی اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں فیلڈر کی حیثیت سے سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
سٹیوسمتھ نے ٹیسٹ میچز میں 221 کیچز پکڑ کر انگلینڈ کے جو روٹ کو پیچھے چھوڑ دیا، جن کے نام 220 کیچز کا ریکارڈ تھا۔
آسٹریلوی کھلاڑی اس اعزاز کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بطور فیلڈر سب سے زیادہ کیچز لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انجام دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
زیادہ کیچز پکڑنے کی فہرست میں بھارت کے سابق کپتان راہل ڈریوڈ نے تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جنہوں نے 210 کیچز تھامے تھے۔






