1

سلطان آف جوہر کپ کیلئے پاکستانی جونیئر انڈر21 ہاکی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان

(حافظ شہباز علی )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملائیشیا کے شہر جوہور بہرو میں ہونے والے ’’سلطان آف جوہر کپ‘‘ کے لیے پاکستان جونیئر انڈر-21 ہاکی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

  اسکوڈ کی قیادت کپتان محمد عماد کریں گے، پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم میں گول کیپرز احسن محمود، احتشام خان، ڈیفینڈرز عبداللہ فاروق، عاصم حیدر، علی انصار، سمیع اللہ، علی حمزہ، عثمان غنی، مڈفیلڈرز محمد شہیر، سیف اللہ، محمد عماد، حمزہ فیاض اور یحییٰ نجیب  شامل ہیں۔

فارورڈز لائن میں رانا ولید، رانا سمیع، غلام مصطفیٰ، عدیل افضل، عثمان یوسف بھی ٹیم کا حصہ ہیں، ٹیم انتظامیہ میں منیجر ایاز محمود ،ہیڈ کوچ سمیر حسین، اسسٹنٹ کوچ اظفر یعقوب , فزیو تھراپسٹ عادل اختر , ویڈیو اینالسٹ عمران خان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :نواز شریف طبی معائنہ کرانے کے بعد ایون فیلڈ ہاؤس  پہنچ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں