5

امریکا کے مختلف شہروں پر حملے، ایران کا فوری جوابی وار، خطے میں جنگی کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

(24نیوز)مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، امریکی افواج نے ایران کے مختلف علاقوں میں رات گئے متعدد حملے کیے۔

سیریک، اہواز، چا بہار، بندر عباس اور قشم جزیرے میں دھماکے سنے گئے،قشم میں امریکی حملے میں فش پاؤڈر بنانے والی فیکٹری کو نقصان پہنچا۔

رپورٹس کے مطابق اہواز شہر میں شاہد بقائی کینسر اسپتال کے قریب ایک میزائل گرا، بتایا گیا ہے کہ حملے کے وقت اسپتال میں 211 مریض موجود تھے،ہسپتال کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان اور جانی نقصانات کی تفصیلات تاحال واضح نہیں ہو سکیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران میں حالیہ کارروائیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے کمانڈ مراکز، فضائی دفاعی تنصیبات، میزائل و ڈرون صلاحیتوں اور ساحلی نگرانی کے مراکز کو نشانہ بنایا، امریکی حکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے ممکنہ خطرات پیدا کرنے والی ایرانی فوجی صلاحیت کو محدود کرنا تھا۔

حالیہ امریکی حملوں میں 7 ایرانی فوجی اور 30 شہری ہلاک جبکہ 260 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں  ان اعداد و شمار کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے بھی جوابی کارروائیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اردن میں واقع الازرق ایئربیس پر امریکی فوج کے مواصلاتی نظام اور مستقل ریڈار سائٹ کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا، علاوہ ازیں کویت میں امریکی فوجی اڈے پر بھی میزائل اور ڈرون حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں