4

پٹرولیم مصنوعات کا سٹاک کافی ہے،بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، این سی ایم سی کی ہدایت

(اویس کیانی)   نیشنل کوآرڈینیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل کے اجلاس  میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کے جامع جائزہ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود اور کنزیومرز کی ڈیمانڈ پوری کرنے کے لیے سٹاک کافی ہے۔ 

این سی ایم سی اجلاس میں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک،  این سی ایم سی کے ارکان ، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل، ممبر کسٹمز ایف بی آر، اوگرا اور متعلقہ اداروں کے حکام شریک تھے۔ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کا جامع جائزہ کیا گیا۔

ذمہ دار سرکاری ذرائع نے بتایا کہ  او سی اے سی کے نمائندوں کی جانب سے سپلائی سے متعلق خدشات کا جائزہ لے کر ازالہ کر دیا گیا۔

ذخیرہ اندوزی کے خدشات

 این سی ایم سی کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جولائی کے پہلے 15 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں غیر معمولی اضافے سے سپلائی سے متعلق خدشات پیدا ہوئے۔  اوگرا کے تجزیے میں قیمتوں میں ممکنہ  اضافے کے پیشِ نظر ذخیرہ اندوزی کے خدشات کی نشاندہی کی گئی۔

 این سی ایم سی نے اوگرا کو ذخیرہ اندوزی کے خلاف مؤثر انفورسمنٹ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

صوبائی حکومتوں کو ذخیرہ اندوزی روکنے اور عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی اورمتعلقہ اداروں کو ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل اور بلا تعطل فراہمی برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیئے:   ضرورت پڑنے پر بروقت اقدامات کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے، کفایت شعاری پر اجلاس میں وزیراعظم کی ہدایت 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں