10

قلعہ عبداللہ ،بھنگ کی فصل تلف کرنے کے لیے ٹریکٹرز اور جدید مشینری کے ذریعے کارروائیاں

قلعہ عبداللہ ،بھنگ کی فصل تلف کرنے کے لیے ٹریکٹرز اور جدید مشینری کے ذریعے کارروائیاں
قلعہ عبداللہ: ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی نے چمن سکاؤٹس کے بریگیڈیئر ظہرار اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خلیل احمد بگٹی کے ہمراہ ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بھنگ کی غیر قانونی کاشت کے خلاف جاری آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر مختلف علاقوں میں کاشت کی گئی بھنگ کی فصل تلف کرنے کے لیے ٹریکٹرز اور جدید مشینری کے ذریعے کارروائیاں کی گئیں، جن میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی نے بریگیڈیئر ظہرار اور ڈی پی او خلیل احمد بگٹی کو جاری آپریشن، اب تک کی کارروائیوں، امن و امان کی صورتحال اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے آپریشن میں مصروف جوانوں سے ملاقات بھی کی اور بھنگ کی کاشت کے خاتمے کے لیے جاری عملی اقدامات اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر متعلقہ حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع قلعہ عبداللہ سے بھنگ کی غیر قانونی کاشت کے مکمل خاتمے، منشیات کی روک تھام اور قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں