2

قلعہ سیف اللہ: نوابزادہ سکندر خان جوگیزئی پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، پولیس اہلکار سمیت3افراد زخمی

(رحمت اللہ موسیٰ خیل)بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے جنکشن چوک غفار مارکیٹ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے نوابزادہ سکندر خان جوگیزئی پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں نوابزادہ سکندر خان جوگیزئی، پولیس اہلکار عبدالرحمان کمالدینزئی اور امان میڈیکل سٹور کے حبیب ولد امان زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حملے میں نوابزادہ سکندر خان جوگیزئی کے پیٹ اور ہاتھ پر زخم آئے جبکہ پولیس اہلکار عبدالرحمان کمالدینزئی کے پاؤں اور حبیب ولد امان کے ہاتھ پر چوٹیں آئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے،واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جاتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : بچوں کی پیدائش کے دوران خاتون کی فوتگی، ڈاکٹروں کیخلاف فوجداری کارروائی کی درخواست خارج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں