1

فٹبال میچ کے دوران شدید زخمی ہونے والا ہسپانوی کھلاڑی انتقال کر گیا

(24 ںیوز)اسپین کے فٹبالر جیسس ڈی میگوئل میچ کے دوران حریف گول کیپر سے شدید ٹکر کے نتیجے میں زخمی ہونے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کے سیکنڈ ڈویژن کے ایک فٹبال میچ کے دوران جیسس ڈی میگوئل کی مخالف ٹیم کے گول کیپر سے زور دار ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں ان کے سر اور سینے پر شدید چوٹیں آئیں۔

رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد فٹبالر کی حالت تشویش ناک ہوگئی تھی اور پیر کے روز بھی ان کی طبیعت انتہائی خراب بتائی گئی تھی، تاہم آج صبح ان کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کے دوران مخالف ٹیم کے گول کیپر کو ڈی میگوئل سے ٹکرانے پر ریڈ کارڈ بھی دکھایا گیا تھا۔

فٹبالر کے انتقال کی خبر نے کھیلوں کے حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی خاتون باکسر عابدہ بتول نے نئی تاریخ رقم کر دی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں