5

سیوی میں ڈیجیٹل اسکول مردم شماری 2026-27 کا آغاز، 14 نومبر تک جاری رہے گی

سیوی میں ڈیجیٹل اسکول مردم شماری 2026-27 کا آغاز، 14 نومبر تک جاری رہے گی

سیوی // بلوچستان کے محکمہ تعلیم کی جانب سے ڈیجیٹل اسکول مردم شماری 2026-27 کا آغاز کر دیا گیا ہے، جو 2 نومبر سے 14 نومبر 2026 تک جاری رہے گی۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیوی عبدالستار لانگو کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن میل سیوی عبدالنبی پیچوہا، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن میل لہڑی لیاقت علی لغاری،ڈپٹی ڈی ای او سیوی طارق الماس،آر ٹی ایس ایم کوارڈینٹر مرزا عطہر بیگ سمیت سیوی اور لہڑی کے میل،فی میل آفیسران اور اسکول سربراہان نے شرکت کی جن کو ڈیجیٹل مردم شماری کے طریقہ کار، اہمیت اور معلومات کے اندراج سے متعلق ہدایات دی گئیں۔
ڈیجیٹل اسکول مردم شماری کے تحت ضلع بھر کے تمام سرکاری اسکولوں کا مستند اور جامع ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا، جس میں اسکولوں کی مجموعی صورتحال، طلبہ کے داخلوں، اساتذہ اور دیگر عملے کی تفصیلات، حاضری، تعلیمی قابلیت، اسکولوں کی عمارتوں، بنیادی سہولیات، فرنیچر، دستیاب وسائل اور دیگر ضروری معلومات شامل ہوں گی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیوی عبدالستار لانگو نے کہا کہ ڈیجیٹل اسکول مردم شماری تعلیمی نظام کی بہتری، درست منصوبہ بندی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ تمام ہیڈ ٹیچرز اور متعلقہ عملہ مقررہ مدت کے اندر درست، مکمل اور مستند معلومات EMIS ڈیجیٹل پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قسم کی غلطی یا کوتاہی سے بچا جا سکےانہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل ڈیٹا کی بنیاد پر اسکولوں کو درپیش مسائل، اساتذہ کی کمی، طلبہ کے داخلوں اور بنیادی سہولیات کی صورتحال کا بہتر انداز میں جائزہ لینے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ ڈیجیٹل اسکول مردم شماری 2 نومبر سے شروع ہو کر 14 نومبر 2026 تک جاری رہے گی، جبکہ تمام سرکاری اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ کے اندر اپنی معلومات کی فراہمی اور آن لائن اندراج مکمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں