7

شنگھائی میں شاندار ضافت کرنے پر چین کے صدر کا شکریہ اسحاق ڈار کی ایکس پوسٹ

(انور عباس)   نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  نے شنگھائی میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کانفرنس کے موقع پر شاندار ضیافت کرنے پر  چین کے صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایک پر ایک پوسٹ مین چین کے صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، میں چینی صدر شی جن پنگ کا دلی شکر گزار ہوں ۔ انہوں نے  2026 ورلڈ اے آئی کانفرنس اور عالمی مصنوعی ذہانت گورننس سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے اعزاز میں آج شب شاندار ضیافت کا اہتمام کیا۔ شریک مہمانوں میں پاکستانی وفد بھی شامل تھا۔ یہ پرتکلف ضیافت چین کی مہمان نوازی، خیرسگالی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے عزم کی عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   دیر میں خوارجی گروہ کے  چھپ کر حملے میں تین پولیس اہلکار شہید، خوارجیوں کا بھاری نقصان 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں