ہنہ اوڑک : پیپلزپارٹی کے رہنما و صوبائی وزیرِصحت بخت محمدکاکڑ کی زیرِصدارت کلی شادیزئی میں ملک شیر علی کاکڑ،اعظم لالا،عزت اللہ باریزئی ،ٹیکدار ضیا الرحمن ،ثنااللہ سید محمد لالا، عبدلحنان ،نقیب خان کاکڑ،وہاب خان ، مفتی نظام الدین احرار۔محمدقاسم کاکڑ ،نقیب حولدار ،سیف الرحمن ،اشرف خان کاکڑ ، ملک امیر محمد ، اکرم لالاکے قیادت میں گرینڈ شمولیتی پروگرام کا انعقاد !
شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ صحت بخت محمدکاکڑ نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک حقیقی وفاقی جماعت ہے۔ جس نے ہمیشہ جمہوریت اور جمہور کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کی ہے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے جمہوریت کے تسلسل ، ملک کے استحکام اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے بےشمار قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی-39 میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔ جبکہ حلقے میں پینے کے صاف پانی ، صحت ، تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔
صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ عوام کے ساتھ انتخابی مہم کے دوران کیے گئے تمام وعدے پورے کرکے دم لیں گے۔ اب کھوکھلے نعروں کا دور گزر چکا ہے؛ عوام عملی اقدامات اور حقیقی ترقی چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور حلقے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے جاری منصوبوں کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ انشاءاللہ میرے اس پانچ سالہ مدت میں حلقے کی عوام خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔ میں گفتار پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں ۔ میری سیاست کا محور غریب عوام ہے اور ہوگی ۔
3






