3

سوراب پولیس کی برق رفتار کارروائی، موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے نامعلوم ملزمان کا تعاقب، پولیس مقابلے کے بعد موٹر سائیکل برآمد

سوراب پولیس کی برق رفتار کارروائی، موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے نامعلوم ملزمان کا تعاقب، پولیس مقابلے کے بعد موٹر سائیکل برآمد

آج بوقت 7/40 بجشام سرخ ایریا میں نامعلوم چوروں نے ہنڈا موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ اطلاع ملتے ہی سوراب پولیس جوکہ پہلے سے گشت پر تھے پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزمان کا تعاقب شروع کر دیا۔

تعاقب کے دوران تنک ایریا میں پولیس اور ملزمان کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں ملزمان کی گرفتاری اور دیگر شواہد کے حصول کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

سوراب پولیس ملزمان کی گرفتاری اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے متحرک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں