ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو پاکستان ہیلتھ کیئر لیڈرشپ سمٹ 2026 کے ایوارڈ کے فائنلسٹ نامزد
کوئٹہ: پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشیٹو (PPHI) بلوچستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو کو صوبے میں بنیادی صحت کی سہولیات کے فروغ، مؤثر قیادت اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں پاکستان ہیلتھ کیئر لیڈرشپ سمٹ 2026 کے ایوارڈ کے لیے فائنلسٹ نامزد کیا گیا ہے۔
ان کی قیادت میں پی پی ایچ آئی بلوچستان صحت کے نظام کو بہتر بنانے، دور دراز علاقوں تک طبی سہولیات کی فراہمی، ڈیجیٹلائزیشن اور میرٹ پر مبنی نظام کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کر رہا ہے۔
یہ نامزدگی ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو کی خدمات کے ساتھ پی پی ایچ آئی بلوچستان کی پوری ٹیم کی محنت اور کاوشوں کا بھی اعتراف ہے۔
ایوارڈ کی تقریب 12 دسمبر 2026 کو فلیٹی ہوٹل لاہور میں منعقد ہوگی۔
پی پی ایچ آئی بلوچستان اس عزم کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے کہ صوبے کے ہر شہری کو معیاری اور بہتر بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔






