1

کوئٹہ ؛ اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

(عیسیٰ ترین) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن اتھارٹی( این سی سی آئی اے)نے کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ میں اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔

  ایس ایچ او این سی سی آئی اے جبار مندوخیل کے مطابق ملزم ذوالفقار کو کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم کا تعلق حیدرآباد سندھ سے ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھی کوئٹہ، پشین سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ہیں، ملزم اور اس کے ساتھیوں پر کروڑوں روپے کے فراڈ کا الزام ہے۔ 

جبار مندوخیل کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں،کارروائی ایف آئی آر نمبر 163/2026 کے تحت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں