
(اویس کیانی) راولپنڈی میں جمعہ کوصبح 5:30 سے 8:00 بجے تک بجلی کی ہنگامی بندش کا اعلان کر دیا گیا،سیفٹی ورک کے باعث 132 کے وی سیٹلائٹ ٹاؤن گرڈ سٹیشن سے منسلک متعدد فیڈرز بند رہیں گے۔
آئیسکو ترجمان کے مطابق طارق شہید فیڈر کی کیبل پر ہنگامی کام کے باعث شٹ ڈاؤن کیا جائے گا،شٹ ڈاؤن سے شہید محمد دین، شمس آباد، صادق آباد اور سید پور روڈ فیڈرز متاثر ہوں گے،اس کے علاوہ سی بلاک، شکر یال، نور محمد روڈ اور اصغر مال فیڈرز بھی بند رہیں گے۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ اوجڑی کیمپ، آفندی کالونی، نیشنل مارکیٹ اور عبدالرحمن فیڈرز بھی متاثر ہوں گے،یورولوجی، حیدری چوک، فورتھ روڈ اور کمرشل سینٹر فیڈرز میں بھی بجلی بند رہے گی،نیو ملپور، غوثیہ چوک، ای بلاک، ابوبکر، فاروق اعظم اور جامع مسجد روڈ فیڈرز بھی شٹ ڈاؤن میں شامل ہیں۔
ترجمان نے شہریوں سے بجلی کی عارضی بندش کے دوران احتیاط برتنے اور تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے عارضی تعطل پر معذرت خواہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کرپٹو کرنسی جائز ، کئی ممالک اس میں لین دین کررہے ہیں؛فتویٰ سامنے آگیا






