1

پاکستان کے رانا عرفان  نےسنوکر ورلڈ کپ جیت لیا

(24نیوز)  پاکستان کے رانا عرفان  نےسنوکر ورلڈ کپ جیت لیا۔

بیسٹ آف 9  فریمز  فائنل میچ میں رانا عرفان نے دوسرے فائنلسٹ پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف کو  پہلے پانچ فریم مسلسل ہرا کر 5۔0 سے شکست دے دی۔

اومان کے دارالحکومت مسقط میں ورلڈ کپ سنوکر کے مینزسنگلز ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی غیر معمولی کارکردگی سامنے آئی۔

رانا عرفان نے گولڈ میڈل جیتا، محمد آصف سلور  میڈل اور اسجد اقبال نے برونز میڈل حاصل کیا۔

 سیمی فائنل میں رانا عرفان نے ہم وطن کھلاڑی اسجد اقبال کو 3-4 کے دلچسپ مقابلے میں شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

 کوارٹر فائنل میں انہوں نے مبشر رضا کو 1-4 سے ہرایا،   انہوں نے 105 کی سنچری بریک بھی کھیلی۔

 پری کوارٹر فائنل میں انہوں نے  بھارت کے آدتیہ مہتا کو 0-4 سے شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں