
(24نیوز) ملتان سلطانز نے سابق قومی کرکٹر یاسر عرفات کو کرکٹ امور کی ذمہ داری سونپتے ہوئے ڈائریکٹر کرکٹ مقرر کر دیا ہے۔
فرنچائز کے مطابق یاسر عرفات اب ملتان سلطانز کے تمام کرکٹ معاملات دیکھیں گے اور کرکٹ امور کی ذمہ داری ان کے سپرد ہوگی۔
اس سے قبل پی ایس ایل 11 میں گوہر شاہ عبوری طور پر کرکٹ معاملات کی نگرانی کر رہے تھے۔
ملتان سلطانز انتظامیہ نے یاسر عرفات کی تقرری پر خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ گوہر شاہ کا کہنا ہے کہ یاسر عرفات کی قیادت میں ملتان سلطانز کو آگے لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔






