2

آئندہ سال حج مزید مہنگا ہونے کا امکان

(ویب ڈیسک) آئندہ سال حج مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے جس کے لیے عازمین کو حج کے اخراجات کی مد میں مزید ایک لاکھ روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے۔

ذرائع مذہبی امور کے مطابق آئندہ مختصر حج گزشتہ سال کے نسبت ایک لاکھ روپے مہنگا ہوگا، جس کی قیمت 13 لاکھ روپے ہوگی، مختصر حج 20 سے 22 روز پر مشتمل ہوگا۔

طویل حج بھی گزشتہ سال کی نسبت 50 ہزار مہنگا ہوگا جس کی قیمت 12 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی، طویل حج 40 روز پر مشتمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی تقی عثمانی کا کرپٹوکرنسی سے متعلق فتویٰ سامنے آگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں