
(راو دلشاد) پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی جوڈیشل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈی پی او قصور آفتاب پھلروان کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے،ڈی پی او نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کراونے کے لئے وقت مانگ لیا۔
جوڈیشل کمیٹی کے اجلاس کی صدارت رکن اسمبلی سردار اویس دریشک نے کی ،کمیٹی کے ارکان راحیلہ خادم حسین ،سید والفقار شاہ ،راجہ شوکت عزیز بھٹی اور پیر اشرف رسول سمیت دیگر شریک ہوئے۔
جوڈیشل کمیٹی نے ڈی پی او قصور کو ایک ہفتے کا وقت دے دیا،
کمیٹی رکن پیر اشرف رسول کے مطابق جوڈیشل کمیٹی کا اجلاس اب اگلے پیر کو ہو گا۔
دوسری جانب جوڈیشل کمیٹی میں آر پی او شیخو پورہ اطہر اسمائیل اور ایڈیشنل آئی جی شہزاد سلطان بھی بطور سپروائزری افسر پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع ہوگی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی






