
(24نیوز) راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں اسیر بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)و سابق وزیراعظم عمران خان سے کل (منگل)ملاقات کا دن ہے، اس سلسلے میں پی ٹی آئی کوآرڈینیٹرسلمان اکرم راجہ نے ملاقاتیوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی۔
پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ کی جانب سے بھیجی گئی فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان،وکیل خالد یوسف چودھری،علی زمان کا نام شامل ہے،فہرست میں مرتضی طوری ،ملک احد اعوان اور رانا عبدالمنان کا نام شامل کیا گیا ہے۔
کل بروز منگل بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا بھی اڈیالہ جیل آنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورواور کنیرڈ کالج کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط






