4

وفاقی وزیر احسن اقبال کی عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے سخت کارروائی کی ہدایت

(24 نیوز )وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے  عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے اور اشیائے ضروریہ کی بروقت کم قیمت فراہمی کے لیے  پیشگی اقدامات لینے اور ایل پی جی کی ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت ترین کارروائی کی ہدایت  کر دی ۔

وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس  ہوا جس  کے دوران  ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور غذائی معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ 

 وفاقی وزیر احسن اقبال نے  مارکیٹ میں غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ خوراک کے خلاف بڑا قدم اُٹھاتے ہوئے  تمام صوبوں کو ہر ضلع سے دودھ، گھی اور خوردنی تیل کے نمونے جمع کر کے مستند تھرڈ پارٹی لیبارٹریز سے ان کے ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کر دی۔

 پروفیسر احسن اقبال نے واضح کیا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے مافیا کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور وفاق و صوبے باہمی تعاون سے نہ صرف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لائیں گے بلکہ ان کے معیار کو بھی یقینی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :جوڈیشل کمیشن نے4ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دے دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں