
( روزینہ علی)کوہ پیمائی کی دنیا میں پاکستان کے لیے ایک اور بڑی کامیابی سامنے آگئی ۔
ہنزہ سے تعلق رکھنے والے نامور کوہ پیما عابد اللہ بیگ نے 8,035 میٹر بلند گاشر برم ٹو کامیابی سے سر کر لی،انہوں نے یہ دشوار چوٹی بغیر اضافی آکسیجن اور بغیر شیرپا کی مدد کے سر کرنے کا منفرد اعزاز حاصل کیاہے۔
عابد اللہ بیگ اس سے قبل نانگا پربت، گاشر برم ون اور براڈ پیک بھی سر کر چکے ہیں،انہیں تریچ میر سمیت متعدد بلند چوٹیاں بغیر اضافی آکسیجن سر کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گندم کا بحران شدت اختیار کر گیا،فوری درآمدکی اجازت دینے کامطالبہ
عابد اللہ بیگ کی کامیابی ہنزہ، گلگت بلتستان اور پاکستان کے لیے باعثِ فخرہے۔






