
( حاشر وڑائچ)گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی سفارش پر 12 رکنی صوبائی کابینہ کی تشکیل کی سمری کی باقاعدہ منظوری دے دی۔
منظور شدہ کابینہ میں بلتستان ڈویژن سے 5، گلگت ڈویژن سے 5 جبکہ دیامراستور ڈویژن سے 2 وزراء شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید نے ضمانت کیلئے اپیل دائر کر دی
گورنر گلگت بلتستان کی منظوری کے بعد کیبنٹ ڈیپارٹمنٹ کابینہ کی تشکیل سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔






