
(کاوش میمن)پیٹرول پمپ مالکان کے بعدٹرانسپورٹ تنظیموں نےبھی سر جوڑ لئے اورملک گیر ہڑتال کا عندیہ دیدیا ۔
ٹرانسپورٹ تنظیموں نے سہ پہر تین بجے ٹرانسپورٹرز کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیاہے۔
اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پاکستان گڈزٹرانسپورٹ الائنس نے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کردیاتھا۔
ملک شہزاداعوان کا کہنا تھا کہ کل 5 روپے 70 پیسے اور آج 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوا،ہمیں کوئی ریلیف نہ ملا توپاکستان بھر کی ٹرانسپورٹ کھڑی ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا! فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں۔






