3

 پاکستانی جہازوں کیخلاف  کارروائی  قومی سلامتی کیلئے خطرہ تصور ہو گا: دفتر خارجہ کی حوثی باغیوں کی دھمکیوں کی مذمت

(24نیوز)پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانا ناقابل قبول قرار دے دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کے خلاف جاری دھمکیوں کی شدید مذمت اور اظہار تشویش کیا ہے۔ 

پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کے لئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارجانہ کارروائی برداشت نہیں ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان بات چیت، سفارت کاری اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے پر عزم ہے، تمام فریقین بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں اور بین الاقوامی سمندری نقل و حمل کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان بھر میں کل صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپس کی 24 گھنٹے کی ہڑتال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں