3

ایف بی آر کا بڑا کارنامہ! سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی سے اربوں روپے کا ریونیو اکٹھا

(ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس وصولیاں بڑھ گئیں، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور جی ایس ٹی سے 329 ارب روپے حاصل کر لیے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 26-2025 کے دوران فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں 329 ارب روپے جمع کیے ہیں، جبکہ مالی سال 25-2024 میں یہ وصولی 284 ارب روپے رہی تھی، یوں مجموعی وصولیوں میں 45 ارب روپے کا خالص اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

سرکاری ذرائع نے  تصدیق کی کہ ’’فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور جنرل سیلز ٹیکس سے حاصل ہونے والی مجموعی اضافی رقم کا تخمینہ تقریباً 45 ارب روپے لگایا گیا ہے، کیونکہ ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال 25-2024 کی 284 ارب روپے کی وصولیوں کے مقابلے میں 26-2025 میں 329 ارب روپے کی جمع آوری کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں